ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے ٹی ایم میں پیسہ نہیں، دلی پریشان

اے ٹی ایم میں پیسہ نہیں، دلی پریشان

Mon, 14 Nov 2016 06:50:11    S.O. News Service

نئی دہلی13نومبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)دہلی میں اتوار کو بھی پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے اور اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے میں لوگوں کوبڑی مشکلات کاسامناکرناپڑااورعوام کے درمیان مایوسی اور ناراضگی دیکھی گئی۔ بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر طویل قطار میں لوگ کھڑے رہے۔اے ٹی ایم میں پیسہ نہیں ہونے سے لوگ ناراض نظر آئے اور لوگوں کے درمیان آپس میں بھی کہاسنی دیکھی گئی۔ سیلم پورمیں کل ایک مال میں لوگوں کی طرف سے لوٹ مار کی افواہوں کے بعد بھگدڑ کے خدشات کے درمیان بینک شاخوں کے باہرحفاظتی انتظامات بڑھائے گئے تھے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق چونکہ آج اتوار ہے، ہمیں بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہربھاری بھیڑ کی امید تھی۔ ہم نے کافی حفاظتی انتظامات کئے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کیلئے نیم فوجی دستے اور دہلی پولیس کے تقریباََ 3400جوانوں کو اور 200 دیگر اہلکاروں کو اے ٹی ایم اور بینکوں کے باہرتعینات کیا گیا ہے۔ لوگوں سے بات کرنے پرپتہ چلا کہ ان کے پاس ادویات، دودھ اور سبزیاں خریدنے کیلئے 100کے نوٹ نہیں ہیں اور دشواریاں بڑھ رہی ہیں۔


Share: